• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 2127

    عنوان:

    میراسوال یہ ہے کہ اگر کوئی اپنی بیوی سے اس کے ایام حیض میں ہم بستری کرتاہے تو ان دونوں پر کیا کفارہ ہوگا؟

    سوال:

    میراسوال یہ ہے کہ اگر کوئی اپنی بیوی سے اس کے ایام حیض میں ہم بستری کرتاہے تو ان دونوں پر کیا کفارہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 2127

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1011/ ج= 1011/ چ

     

    حالتِ حیض میں بیوی سے ہمبستری کرنا سنگین گناہ ہے، ایسے شخص کو سچے دل سے توبہ کرنی چاہیے۔ اور بہتریہ ہے کہ اپنی وسعت کے بقدر صدقہ بھی کرے کیوں کہ صدقہ اللہ کے غضب کو بجھاتا ہے، حدیث میں ہے کہ جو بیوی سے حالت حیض میں جماع کرے تو اسے ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرنا چاہیے۔ ایک دینار ساڑھے چار ماشہ کا ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند