• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 1788

    عنوان:

    کیا نیٹ پر نکاح کرنا درست ہے؟

    سوال:

     ہم نیٹ پر نکاح کرناچاہتے ہیں، کیا اسلام میں یہ جائز ہے؟ میں پاکستان میں رہتا ہوں اور لڑکی بلجیم میں ۔ ہم دونوں نیٹ پر بات کرتے اور ویب کیم ( کیمرہ ) میں ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں، اس لیے ہم دونوں نکاح کرناچاہتے ہیں، یا تو وہ پاکستان آئے گی یا میں بلجیم جاؤں گا۔ اس لڑکی کی ماں ہمارے اس رشتہ پر متفق ہے جب کہ اس کے والد ابھی تک تیار نہیں ہے۔ میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔

    جواب نمبر: 1788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 621/ د= 612/ د

     

    نکاح کے شرعی طور پر صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ لڑکے اور لڑکی کا ایجاب و قبول ایسی مجلس میں ہو جہاں کم سے کم دو مسلمان شرعی گواہ کی حیثیت سے موجود ہوں اور دونوں گواہ لڑکی اور لڑکے کے ایجاب و قبول کو اس مجلس میں موجود رہ کر اپنے کانوں سے سنیں۔ نیٹ پر یہ کس طرح ممکن ہوگا؟ آپ تفصیل لکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند