• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 177501

    عنوان: منگتیر نے ۲/ لڑکوں سے زنا کاری کی ہے تو کیا برداشت کی صورت میں مجھے اجرے ملے گا؟

    سوال: میرے گھر والے جس لڑکی سے میری شادی کرنا چاہتے ہیں، اور اس لڑکی نے پہلے دو لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھے ہیں۔ اگر میں نے شادی سے انکار کر دیا تو گھر والے ناراض ہو جائیں گے اور میں عزت کے بارے میں سوچتا ہوں۔ اگر میں یہ برداشت کروں تو مجھے اس پر آجر ملے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 177501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:648-496/N=8/1441

    اگر اُس لڑکی نے اپنی سابقہ غلط کاریوں سے سچی پکی توبہ کرلی ہے اور اب اُس کی حالت قابل اطمینان ہے اور آپ اپنے والدین کی رعایت میں رشتہ کا انکار مناسب نہیں سمجھتے تو آپ اِس پر جو کچھ صبر کریں گے تواُس پر إن شاء اللہ آپ کو اجر ملے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند