• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 176766

    عنوان: اگر بیوی ہمبستری كے لیے راضی نہ ہو اور اس طرح ایك عرصہ گذر جائے تو كیا خود بخود طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    سوال: اگر شوہر کے بار بار بولنے پر بیوی ہمبستری کے لیے راضی نہ ہو اور اس بیچ ایک سال گذر جاتاہے، بیوی اپنے شوہر سے پردہ کرتی ہے تو کیا اس کو طلاق ہوجاتی ہے، شوہر نے کبھی اپنی بیوی کو اس دوران طلاق نہیں دی، اگر اس کے بعد بیوی مان جائے تو کیا ہمبستری کو زنا مانتی ہے۔

    جواب نمبر: 176766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 846-623/H=07/1441

    اگر شوہر نے بیوی کو کبھی کسی قسم کی طلاق نہیں دی تو صورت مسئولہ میں بعد ایک سال یا اس سے بھی زیادہ کم و بیش مدت گذر جائے تب بھی ہمبستری زنا نہیں ہے اگر بیوی ایسا سمجھتی ہے تو اس کی سمجھ غلط ہے وہ مسئلہ سے ناواقف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند