• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 176166

    عنوان: عالمہ سے شادی کرنا

    سوال: مولانا ہمارے کچھ ساتھی لوگ کہتے ہیں کہ عالمہ لڑکی سے شادی نہیں کرنا چاہئے وغیرہ ، اس لیے کہ وہ اپنے حقوق جھاڑتی ہے ، لہذا میں کشمکش میں مبتلا ہوں۔ براہ کرم، رہنمائِی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176166

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 506-349/SN=05/1441

    اچھے اخلاق کی حامل عالمہ لڑکی سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ بلکہ اچھا ہے، اس طرح کی لڑکی سے شادی کرنے سے گھر کا ماحول دینی رہنے کی زیادہ توقع ہے، نیز بچوں کی دینی تربیت بھی آسان ہو جاتی ہے۔ رہے حقوق تو اگر شوہر بیوی کے حقوق اچھے سے ادا کرے گا تو پھر بیوی کو حقوق جھاڑنے کا موقع ہی کہاں ملے گا، نیز اگر وہ اپنے حقوق کا مطالبہ کرے گی تو شوہر کے حقوق بھی تو ادا کرے گی۔ بہرحال اگر کسی مناسب عالمہ لڑکی سے رشتہ مل رہا ہے تو اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اقدام نکاح کرلیں، تردد میں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند