• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 175040

    عنوان: پیشاب کی نالی کا ایک بار آپریشن ہوچکاہے‏، كیا مجھے نكاح كرنا چاہیے؟

    سوال: میرے عضو تناسل میں تکلیف ہے یعنی پیشاب کی نالی کا ایک بار آپریشن ہوچکاہے ، میری شادی کو تین سال باقی ہے، کبھی یہ اندیشہ ہوتاہے کہ میں اپنی بیوی کا حق ادا نہ کرپایا تو اس کی زندگی خراب ہوجائے گی ، میری منگنی حال ہی میں ہوئی ہے ، مہربانی کرکے مجھے بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے۔

    جواب نمبر: 175040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 340-300/M=04/1441

    ابھی شادی ہونے میں تین سال کا وقت ہے تواِس دوران اچھے حکیم یا ڈاکٹر سے اپنی بیماری کا علاج کراسکتے ہیں، اگر علاج سے کامیابی مل گئی اور تکلیف دور ہوگئی اور حق زوجیت ادا کرنے پر خود کو قادر محسوس کرنے لگیں تو شادی وقت پر کرلیں، اور اگر علاج کے لئے مزید مہلت درکار ہو تو لڑکی والوں سے مزید مہلت طلب کر سکتے ہیں اگر وہ بخوشی آمادہ ہوں تو ٹھیک ہے اور اگر لڑکی والے مزید مہلت کے لئے تیار نہ ہوں یا بیماری صحیح ہونے کی توقع نہ ہو تو حسن انداز سے شادی سے معذرت کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند