• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 174484

    عنوان: كیا مطلقہ عورت كا مہر دینا ضروری ہے؟

    سوال: زید نے اپنی بیوی کو 4 سال قبل طلاق دے دیا کیا عورت عدت گزارنے کے بعد کسی اور سے ثانی نکاح کرلیں زید نے بھی اپنی شادی کرلیا غور طلب یہ ہے کہ مہر دینے کی میں نے کوشش کی لیکن وہ نہ لے سکیں نہ تو وہ معاف کرنے کے لیے تیار ہے ایسی حالت میں میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 174484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:260-204/L=3/1441

    اگر آپ کی مطلقہ بیوی نے بخوشی اپنا مہر معاف نہیں کیا ہے تو آپ پر مہر کی ادائیگی لازم ہے، کسی بھی طریقے سے مہر کی رقم ان تک پہنچادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند