معاشرت - نکاح

India

سوال # 173648

اسلام میں کنٹریکٹ میریج حلال ہے یا نہیں؟ جیسے کہ کوئی آدمی اس کی پہلی شادی ہوچکی ہے اب وہ کسی دوسری عورت سے نکاح کرنا چاہتاہے ، لیکن یہ نکاح کچھ ہی سال تک رہے گا جیسے دو یا پانچ سال تک اور اس نکاح میں لڑکی کی رضا بھی شامل ہے، اس طرح کے نکاح میں مہر تو فکس ہے ، لیکن دونوں کو بچہ نہیں چاہئے، یا اگر اولاد بھی ہوجاتی ہے تو اپنی سمجھ سے دونوں جب الگ ہوں گے تو بچہ نہیں بھی لے لیں گے، تو اس طرح کی شرط پر نکاح اگر کوئی کرتا ہے تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

Published on: Oct 15, 2019

جواب # 173648

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 118-93/M=02/1441



کچھ مدت کے لئے نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں، چاہے لڑکی کی رضا شامل ہو، یہ مقاصد نکاح کے منافی ہے۔ نکاح ایک دائمی رشتہ ہوتا ہے لہٰذا اس میں کسی متعینہ مدت کی شرط لگانا غلط ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات