• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 173504

    عنوان: میاں بیوی میں شادی كے بعد كئی سال ہمستری كی نوبت نہ آئے تو كیا نكاح باقی رہے گا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر شادی کے بعد شوہر اور بیوی کبھی ہمبستر نہیں ہوئے ہوں، لیکن تین یا چار سال سے دوست کی طرح ساتھ میں رہتے ہوں تو کیا ان کا نکاح جائز رہے گا؟ چونکہ لڑکے میں کچھ دقت ہے اور وہ اپنی بیوی کو طلاق بھی نہیں دینا چاہتا۔

    جواب نمبر: 173504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:118-101/sd=3/1441

    صورت مسئولہ میں ہمبستری نہ ہونے کی وجہ سے نکاح ختم نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند