• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 1731

    عنوان:

    میراسوال یہ ہے کہ ایک شخص نے دو سال پہلے شادی کی تھی ، اب وہ اپنی بیوی کے ساتھ تجدید نکاح کرناچاہتاہے، اس کا کیا طریقہ ہوگا؟

    سوال:

    میراسوال یہ ہے کہ ایک شخص نے دو سال پہلے شادی کی تھی ، اب وہ اپنی بیوی کے ساتھ تجدید نکاح کرناچاہتاہے، اس کا کیا طریقہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 1731

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 568/ م= 568/ م

    آپ اپنی بیوی کے ساتھ تجدید نکاح کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ کیا پہلا نکاح ٹوٹ چکا ہے؟ اگر ہاں تو اس کی وجہ لکھیں کہ کیوں کر ٹوٹا تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آپ جس چیز کو فسخ نکاح کا سبب سمجھتے ہیں وہ درحقیقت فسخ کا سبب ہے بھی یا نہیں؟ اور اگر کوئی وجہ نہیں تو بلاوجہ تجدید نکاح سے کوئی فائدہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند