• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 172579

    عنوان: نکاح میں لے پالک اور منہ بولی بیٹی کاولی کون؟

    سوال: سال 25پہلے بھائی نے بہن کو اپنی بیٹی دے دی، اب نکاح کے وقت ولی کون ہو گاجبکہ منہ بولا اور حقیقی دونوں باپ موجود ہیں اورنکاح فارم میں اندراج کیسے ہو گا؟

    جواب نمبر: 172579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1146-1018/M=12/1440

    جب حقیقی باپ موجود ہے تو لڑکی کے نکاح کا ولی اس کا حقیقی باپ ہی ہوگا اورنکاح فارم میں ولدیت میں اس کے حقیقی باپ ہی کا نام لکھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند