• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 172353

    عنوان: ایك شخص كا انتقال ہوگیا اس كے نكاح نامے میں لكھا گیا تھا كہ اگر طلاق ہوگئی تو یہ ایک لاکھ جو غیر معجل عندالطلب لکھا گیا ہے ادا کیا جاے گا اب اس کی کیا صورت ہوگئی؟

    سوال: ایک آدمی فوت ہو جس کے نکاح نامہ میں یہ لکھا ہے کہ 5 تولے زیوار جس کی مالیت 50000 ہے اور ایک لاکھ غیرمعجل عندالطلب۔ نکاح والے دن آپس میں یہ شرط طے ہوئی تھی کہ اگر طلاق ہوگئی تو یہ ایک لاکھ جو غیر معجل عندالطلب لکھا گیا ہے ادا کیا جاے گا اب اس کی کیا صورت ہوگئی؟

    جواب نمبر: 172353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1191-1020/D=12/1440

    نکاح نامہ کے الفاظ جو سوال میں ذکر کئے گئے ان سے معلوم ہوتا ہے کہ مہر ۵/ تولہ سونا اور ایک لاکھ روپئے طے ہوئے تھے، نیز اسی کی زبانی یہ وضاحت طے کرلی گئی تھی کہ اگر طلاق ہوگئی تو ایک لاکھ عند الطلب والا طلاق کے وقت ادا کیا جائے گا۔

    پس صورت مسئولہ میں جب شوہر کا انتقال ہوگیا اور زندگی میں مہر کی ادائیگی نہیں ہوسکی تو اب شوہر کے ترکہ میں سے ایک لاکھ روپئے اور پچاس ہزار زیور کی قیمت ادا کی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند