• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 171997

    عنوان: كیا زیادہ بچے ہوجانے سے نكاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا ۱۴سے زائد بچے اگر ہو جائے تو دوبارہ نکاح کرنا پڑتا ہے اس کی کوئی حقیقت ہے یا پھر اس جیسا کوئی حکم اسلام میں ہے میرے ساتھ ایک آدمی کام کرتے ہیں وہ بتا رہے تھے کہ ان کے وہاں ایک آدمی تھے ان کی ۱۴ بچے ہو گئے تھے تو سن کا دوبارہ نکاح ہوا ان کا اس بارے میں آپ حضرات میری رہنمائی فرمائیں اللہ آپ حضرات کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین۔

    جواب نمبر: 171997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1113-892/B=11/1440

    یہ بات بے سند ہے شریعت اسلام میں اس کی اصل نہیں۔ نکاح، طلاق سے ختم ہوتا ہے یا فسخ کرنے سے یا فوت سے ختم ہوتا ہے، اولاد کے زیادہ ہونے سے نکاح ختم نہیں ہوتا۔ جس آدمی کا آپ نے دوبارہ نکاح پڑھائے جانے کا ذکر کیا ہے یہ سراسر جہالت اور بے علمی کی بات ہے۔ ایسی لایعنی بات کی طرف توجہ نہ دینی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند