• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 171486

    عنوان: کیا میں دوسری شادی کروا سکتا ہوں

    سوال: میری شادی 2012 میں ہوئی تھی، اُس نے 498کا کیس بھی کیا تھا،جو کہ 5 سال چلا اب میرے حق میں ہو گیا ہے ،2014،میں میں نے گھر بسانے کا کیس کیا تھا جو کہ 15 مہینے چلا اب میرے حق میں ہو گیا ہے ، ایک بچی ہے جس کا نام فاطمہ ہے ، وہ اسی کے پاس ہے ، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کیا میں دوسری شادی کر سکتا ہوں؟ً

    جواب نمبر: 171486

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1159-987/L=10/1440

    شرعاً ایک مرد کے لیے بیک وقت چار عورتوں سے نکاح کی اجازت ہے ؛اس لیے اگر آپ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو کرسکتے ہیں ؛البتہ اگر پہلی بیوی کا معاملہ لٹکا ہوا ہو تو اس کو حل کرلیں یا تو اس کو طلاق وغیرہ کے ذریعہ آزاد کردیں تاکہ خود اس کو دوسری جگہ نکاح کرنے کا اختیار ہوجائے یا اس کو واپس لاکر دونوں بیویوں کو ساتھ رکھیں اور ان کے ساتھ کھانے پینے ،لباس دینے اور رات گزارنے میں عدل ومساوات کا معاملہ کریں ،دوسری شادی کرکے پہلی بیوی کو لٹکاکر رکھنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند