• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 171235

    عنوان: ایمان قبول كراكے نكاح كرنا؟

    سوال: حضرت آج کے اس دور میں لوگ غیر مسلم لڑكیوں سے پیار کرتے ہیں اور اس لڑکی سے ایمان قبول کرنے کو کہتے ہیں اور وہ لڑکی بھی ایمان قبول کرتی ہے اس کے بعد نکاح کرتے ہیں کیا یہ ایسا کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 171235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:908-784/sd=11/1440

    ایسا کرنا اسلام میں قطعا جائز نہیں ہے، ایک مسلمان کا کسی نامحرم لڑکی سے تعلق قائم کرنا حرام وناجائز ہے اور سخت گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند