• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 170041

    عنوان: چچا كا انتقال ہوگیا كیا میں اپنی چچی سے نكاح كرسكتا ہوں؟

    سوال: میرے چچا کا تین مہینے انتقال ہوگیاہے، اور مجھے اپنی چاچی بیحد پسند ہے ، اتنا کہ میں ان سے نکاح کرکے بیوی بنانا چاہتاہوں اپنی، اور شاید وہ بھی مجھے پسند کرتی ہیں، ان کے دو بچے ہیں ، ایک ایک سال کا اور اودوسرا تین سال کا، کیا ہمارا نکاح ہوسکتاہے؟ اگر ہوسکتاہے تو مجھے کس سے اپنے دل کی بات کہنی چاہئے؟ میں ان سے بہت پیار کرتاہوں۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 170041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 851-721/D=09/1440

    چچی کی عدت وفات پوری ہونے کے بعد (چچا کے انتقال کے چار ماہ دس دن بعد) آپ چچی سے نکاح کر سکتے ہیں نکاح جائز ہے۔

    آپ گھر کے سمجھدار افراد سے مثلا خالہ پھوپھی بڑی بہن وغیرہ سے مشورہ بھی کرلیں کہ یہ رشتہ مناسب ہوگا یا نہیں؟ پھر انہیں کے واسطہ سے والدین تک اپنی بات پہونچائیں۔ رشتہ طے کرنے سے پہلے استخارہ ضرور کرلیں گے کہ استخارہ کرنا سنت ہے اور کم از کم سات دن تک استخارہ کریں پھر جس طرف دل کا رجحان ہو اس کے مطابق والدین تک بات پہونچائیں۔ اگر رشتہ ہو جاتا ہے تو بیوہ سے نکاح کرنے کی فضیلت بھی حاصل ہوگی اور یتیم بچوں کی کفالت کرنے کا ثواب بھی ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند