• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 169542

    عنوان: عدت وفات گذارے بغیر نكاح كرنے كا حكم؟

    سوال: اگر عورت اپنے پہلے شوہر کی وفات کے بعد بنا عدت گذارے دوسرا نکاح کرلے تو اس نکاح کا کیا حکم ہوگا؟ کیا یہ نکاح درست ہے؟

    جواب نمبر: 169542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 759-686/M=07/1440

    شوہر کے انتقال کے بعد ، عدت وفات گزارے بغیر ، عورت کا کسی دوسرے مرد سے نکاح کرنا، ناجائز ہے اگر نکاح کرلیا تو وہ صحیح نہیں ہوگا، اگر منشاء سوال یہ ہے کہ عورت نے شوہر کے انتقال کے بعد عدت کے احکام کی پابندی نہیں کی لیکن عدت کی مدت گزر گئی پھر اس نے دوسرے مرد سے نکاح کرلیا تو ایسی صورت میں یہ حکم ہے کہ یہ نکاح صحیح ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند