• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 168315

    عنوان: کسی دن یا تاریخ کو منحوس سمجھنا اسلامی عقیدہ نہیں

    سوال: رخصتی کے لیے جو تاریخ طے کرتے ہیں اس میں دن کوئی سا بھا رکھ سکتے ہیں یا پھر کچھ خاص تاریخ ہے؟ گاؤں میں جنتری دیکھ کر تاریخ طے کرتے ہیں؟ اس کی کیا حقیقت ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 168315

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:573-490/L=5/1440

    شریعت میں کوئی دن تاریخ یا ساعت منحوس نہیں ہے ،کسی دن یا تاریخ کو منحوس سمجھنا اسلامی عقیدہ نہیں ہے ؛اس لیے کسی دن کو منحوس سمجھ کر اس دن شادی وغیرہ نہ کرنا درست نہیں،اس سے بچنا ضروری ہے یہ عقیدہ کے فساد کا باعث بن سکتا ہے ۔ قال علیہ السلام :لاعدوی ولا طیرة


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند