• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 167033

    عنوان: نکاح کی کتنی شرائط ہیں ؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ نکاح کی کتنی شرائط ہیں اور کونسی ہیں؟

    جواب نمبر: 167033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 273-172/SN=3/1440

    انعقادِ نکاح کے لئے ضروری ہے کہ لڑکا لڑکی خود یا ان کی طرف سے مقرر کردہ وکیل دو عاقل بالغ مسلمان مرد یا اسی طرح کی دوعورتوں اور ایک مرد کے سامنے اس طرح ایجاب و قبول کریں کہ گواہان ان کے ایجاب و قبول کو سنیں۔ وشرط سماع کل من العاقدین لفظ الآخر لیتحقق رضاہما وشرط حضور شاہدین حرّین أو حرّ وحرّتین، مکلفین سامعین قولہما معاً الخ (درمختار مع الشامی: ۴/۸۶، ط: زکریا) ۔

    نوٹ: اگر منشاء سوال کچھ اور ہو تو واضح کرکے دوبارہ سوال کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند