معاشرت - نکاح

india

سوال # 166505

میری عمر 37 سال ہے اور میری بی بی کی عمر 31 سال ہے ، میری بی بی کو 2 سال سے مباشرت کی خواہش بالکل نہیں ہوتی ہے اور میں جب اس سے ملتا ہوں تو میری بھی طبیعت خراب ہو جاتی ہے تو میں نے ارادہ کیا ہے کہ اب ہم ہمبستری نہیں کریں گے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگرہمبستری نہیں کرتے تو کیا مجھے اپنی بی بی کا حق نہیں پورا کرنے کا گناہ ہوگا جبکہ میرے بی بی کو بھی خواہش نہیں رہتی مباشرت کی؟

Published on: Oct 31, 2018

جواب # 166505

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 259-200/H=2/1440



اگر یہ حقیقت ہے کہ ہمبستری سے دونوں کو پریشانی بہت ہوتی ہے اور ہمبستری نہ کریں تو دونوں میں سے کسی کوپریشانی نہ ہوگی تو جب تک یہ حالت رہے اور جماع نہ کریں تو گنجائش ہے اور جب یہ حالت ختم ہو جائے گی تو حکم بھی بدل جائے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات