• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 166384

    عنوان: منگنی كی تقریب كے بغیر نكاح كرنا

    سوال: میں منگنی (Engagement) کے بارے میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے؟ہمارے گھر میں اس جدید اصطلاح اینگیجمنٹ (Engagement) یعنی منگنی پر عمل نہیں کررہے ہیں جیسے کہ انگوٹھی وہ غیرہ تبالہ دینا کرنا وغیرہ، بلکہ گھر کے کچھ لوگ دلہن کے گھر جاتے ہیں اور دلہن کے لیے کچھ زیورات اور کپڑے دے کر واپس آجاتے ہیں، اور پھر دلہن کے گھر سے کچھ لوگ ہمارے گھر آتے ہیں اور دولہا کوکچھ تحفے دیتے ہیں، اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، دونوں طرف کے لوگ گھر کے لوگوں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کرتے ہیں، میں شبہ میں ہوں کہ آیا شریعت میں اس طرح کی تقریب کی اجازت ہے یا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 219-183/M=2/1440

    منگنی کی حیثیت محض وعدہٴ نکاح کی ہے، نکاح کی تاریخ کسی تقریب کے بغیر بھی طے کی جاسکتی ہے، پس منگنی کی تقریب لازم و واجب نہیں، اگر منگنی کی تقریب منکرات پر مشتمل ہو مثلاً ویڈیو گرافی ہو، تحفہ تحائف کے لین دین میں ریاء وشہرت مقصود ہو یا لین دین محض رواج کے دباوٴ میں خوش دلی کے بغیر ہو اور کم ملنے کی صورت میں شکوہ شکایت ہو تو اس طرح کی تقریب جائز نہیں، ہاں اگر منگنی کی تقریب ، منکرات سے پا ک ہو تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند