• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 165276

    عنوان: وہاٹس اَیپ نمبر سے ایک دوسرے کو میسج کے ذریعہ خدا كو گواہ بناكر نكاح كرنا؟

    سوال: ایک مسئلہ پر شریعت کیا کہتی ہے معلوم کرنا تھا۔ ایک لڑکا اور ایک لڑکی دونوں ایک دوسرے کو کہتے ہیں۔ پہلے لڑکا کہتا ہے کہ میں نے تم کو اللہ کو گواہ بناکر بیوی قبول کیا پھر لڑکی بھی یہ انداز میں لڑکے کو کہتی ہے مگر دونوں اپنے وہاٹس اَیپ نمبر سے ایک دوسرے کو میسج کے ذریعہ لکھ کر میسج کرتے ہیں تو اس پر شریعت کیا کہتی ہے؟

    جواب نمبر: 165276

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 18-29/D=2/1440

    لڑکے لڑکی کے جو الفاظ اوپر سوال میں لکھے گئے اور ایک نے دوسرے کو بطور میسج بھیجا اس سے باہم نکاح کا کوئی رشتہ قائم نہیں ہوا۔ لیکن اجنبی مسلمان لڑکے لڑکی کو باہم اس طرح کا پیغام بھیجنا بے حیائی اور سخت گناہ کا کام ہے کیونکہ حیاء ایمان کا اہم جزء اور حصہ ہے۔ نیز یہ بھی واضح رہے کہ اجنبی مرد و عورت کا براہ راست یا بذریعہ فون بات چیت کرناشریعت میں منع ہے اس پر گناہ ہوگا اور آخرت میں گرفت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند