• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 165267

    عنوان: مرحومہ بیوی کی بھتیجی سے نکاح درست ہے یا نہیں؟

    سوال: اگر پھوپھی کا انتقال ہوگیا ہو تو پھوپھا کے ساتھ نکاح درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 72-43/H=1/1440

    اگر مانع نکاح کوئی سبب مثلاً رضاعت وغیرہ نہ ہو تو پھوپھا سے نکاح پھوپھی مرحومہ کے انتقال کے بعد درست و حلال ہو جاتا ہے کذافی الفتاوی الہندیہ والفتاوی المحمودیہ وغیرہما ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند