• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 165158

    عنوان: كیا اپنے نكاح كی ویڈیو ریكارڈنگ كرنے والے كا نكاح درست ہوجائے گا؟

    سوال: نکاح کے دوران دو مسلمان مرد گواہان کی موجودگی میں دولہا دولہن جس وقت ایجاب و قبول کریں تب دولہا اپنے نکاح کی خود ویڈیو ریکارڈنگ کرے یا آڈیو ریکارڈنگ کرے، تو ایسا کرنے سے نکاح میں کوئی خرابی تو نہیں آتی؟ اور نکاح ہو جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 165158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1-3/sd=1/1440

    نکاح تو ہوجائے گا؛ البتہ جاندار کی تصویر کی ویڈیو رکارڈنگ کرنا ناجائز ہے، جس میں تصویر کشی کا گناہ ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند