• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 164897

    عنوان: بیوی كا پستان چوسنے سے اگر دودھ كا مزہ محسوس ہوجائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں اس کے بارے میں میرے نکاح کو پانچ سال گزرے ، ایک بچہ بھی ہے ، اب میری زوجہ سات ماہ کی امید سے ہے ، میں نے بیوی سے ہمبستری کے دوران پستان چوسے اور اس کی وجہ سے دودھ کا ذائقہ منہ میں محسوس ہوا، اور نگلنے کا بھی شک ہے ، اس مسئلے کے پوچھنے کا مقصد نکاح کی صحت پر اثر پڑتا ہے یا نہیں۔ البتہ شوہر کو بالکل پتہ نہیں تھا کہ پستانوں میں دودھ آ گیا ہے ۔ اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں۔ مہربانی فرماکر جلد جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1537-1295/D=1/1440

    بیوی کا پستان چوسنے سے اگر دودھ کا کچھ مزا بھی منھ میں محسوس ہوا ہو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، نکاح بدستور برقرار ہے، البتہ پستان میں دودھ ہونے کا گمان ہونے کی صورت میں چوسنے سے احتراز کرنا چاہیے کیونکہ دودھ کا ایک قطرہ بھی شوہر کے لیے حرام ہے، اگر منہ میں چلا جائے تو فوراً تھوک دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند