• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 164432

    عنوان: لڑکے کے گاوٴں میں جاکر نکاح پڑھانا

    سوال: دولہن کو دولہے کے گھر یا گاوٴں میں لے جاکر نکاح کرنا طے ہوا ہے، ا س میں شرعی طور پر کچھ برائی ہے تو بتائیں؟

    جواب نمبر: 164432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1359-1238/M=12/1439

    اگر دولہن کے گھر والے سہولت کی خاطر یا کسی اور وجہ سے دولہن کو اپنے ساتھ دولہا کے گھر یاگاوٴں میں لے جاکر نکاح پڑھوانا چاہیں اور اس میں کسی محظور کا ارتکاب لازم نہ آئے تو شرعاً اس میں قباحت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند