معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 163165
جواب نمبر: 16316501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1110-920/B=11/1439
اصل نکاح تو یہ ہے کہ دو مسلمان گواہوں کے سامنے لڑکی اپنے نکاح یا اس کا ولی ایجاب کرے پھر لڑکا اسے قبول کرے یہ کاروائی زبانی کافی ہے، اور نکاح کی پوری کارروائی لکھت روپ میں لانا یہ محض ثقاہت اور اعتماد کے لیے ہوتا ہے، اگر نکاح کی پوری کارروائی لکھ دی گئی اور بعد میں لڑکے نے یا لڑکی نے نکاح کا کاغذ پھاڑڈالا تو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہ پڑے گا، نکاح صحیح اور منعقد ہوگیا اور آئندہ بھی صحیح رہے گا، ہاں لڑکا جب کبھی اپنی بیوی کو طلاق دے گا جب ہی نکاح میں فرق آئے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اسلام
میں شادیوں کے حوالہ سے چند سوالات کے جواب قرآن اور حدیث کی روشنی میں عنایت
فرماویں تو نہایت مشکور ہوں گا۔ (۱)اسلاممیں
چار شادیوں کی اجازت کن شرطوں میں دی گئی ہے؟ کیا ایک شادی شدہ مرد اپنی صحت مند
اورنیک بیوی اور بچوں کی موجودگی میں بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری یا تیسر ی شادی
کرسکتاہے؟ بیرون ملک رہنے والے بعض مسلمان دیار غیر میں ویزا یا قومیت کے حصول کے
لیے بھی شادی کرلیتے ہیں کیا ایسی شادیاں جائز ہیں جب کہ پہلی بیوی اور بچے بھی
موجودہوں؟ کیا کسی غیر ملکی خاتون سے ویزا ،مالی فوائد یا اس نیت سے شادی کرنا
جائز ہے کہ جیسے ہی ویزا مل گیا یا قومیت مل گئی تو غیر ملکی خاتون کو طلاق دے دوں
گا؟ بعض لوگ صرف یہ سمجھ کر غیر ملکی خاتون سے شادی کرلیتے ہیں کہ اپنے خاندان کے
بہتر مستقبل کے لیے قربانی دے رہے ہیں کیا ایسا کرنا قرآن اورسنت کے مطابق ہے؟ کیا
یہ جانتے ہوئے بھی کہ ایک شخص پہلے سے شادی شدہ ہے اس کا نکاح یہ کہہ کر پڑھانا
جائز ہے کہ کنوارا ہے؟ کسی بھی نکاح خواں کے لیے نکاح پڑھاتے وقت کن چیزوں کا خیال
رکھنا لازم ہے؟ کون نکاح پڑھانے کا مجاز ہے؟
اگر
کسی شخص نے اپنی بیوی کو جادوگرنی کہا تو کیا اس سے ان کے نکاح پر اثر پڑے گا؟
چچازاد بہن سے میرا نکاح ہوا، وہ دوسرے چچازاد بہن سے محبت کرتی تھی اور اس نے مجھے ہمارے نکاح سے پہلے سب بتادی تھی، میں نے دونوں فیملی کواس بات مطلع کردیاتھا، لیکن ہمارے گھر والوں نے اس پر دھیان نہیں دیا اور نکاح کی تاریخ طے کردی ، وہ بھی اپنے والدین کے دباؤ پر راضی ہوگی تھی۔ وہ اب بھی اس چچا زاد بھائی سے فون پر بات کرتی ہے، میرے پوچھنے پر اس کا اس نے اعتراف بھی کیا۔وہ یہ کہہ کر مجھے تنگ کرتی ہے کہ میرے لیے دعا کرو تاکہ اس کے ساتھ میری شادی ہوجائے۔ میں پریشان ہوں۔ میں نے اس بارے میں اب تک فیملی کو نہیں بتایاہے ۔ میں بیرون ملک میں کام کررہاہوں۔ کبھی میں یہ سوچ رہاہوں کہ ہمار ا نکاح درست ہے کہ نہیں؟ اب ہمارے گھر والے شادی کی تاریخ طے کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ مجھے اندیشہ ہے کہ کوئی بھی قدم(خود کشی) اٹھا سکتی ہے چونکہ وہ جوان ہے۔ براہ کرم، میری اس پریشانی کا کامیاب حل بتائیں۔
3392 مناظرکیا مرد اور عورت ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چھو سکتے ہیں؟ کیا اس کی کوئی حد ہے؟ اور مباشرت کے وقت شرمگاہ کو دیکھنا کیسا ہے؟
24091 مناظر