معاشرت - نکاح

syria

سوال # 162613

دو بہنوں کی شادی پر دولہن بدلی گئی اور ہمبستری بھی ہو گئی اس کا حل کیا ہے؟
پرندہ سالن میں گر جائے اب سالن پھینک دیں؟
کنویں میں کوئی پاخانہ کر دے کنواں پاک کیسے ہوگا؟

Published on: Oct 14, 2018

جواب # 162613

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1297-1404/L=1/1440



(۱) اگر دونوں لڑکے اس بات پر ر اضی ہیں کہ جو لڑکی ان کے پاس گئی ہے وہی اب ان کے پاس رہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ جس لڑکی کا جس لڑکے کے ساتھ عقد ہوا ہے وہ اپنی بیوی کو طلاق دیدے اور بیوی مہر معاف کردے پھر جس کے پاس پہنچ گئی ہے اس کے ساتھ اس کا نکاح کردیا جائے واضح رہے کہ اس کے اندر عدت وغیرہ کی ضرورت نہیں۔



(۲) پرندہ ماکول اللحم ہے یا غیر ماکول اللحم نیز وہ زندہ نکل گیا یا اسی کے اندر مر گیا جب تک کوئی شق متعین نہ ہو کچھ لکھنا مشکل ہے۔



(۳) کنویں کے اندر اگر کوئی پاخانہ کردے تو کنواں کا پورا پانی ناپاک ہو جائے گا اور سارا پانی نکالنا ضروری ہوگا ومتی اذا وقع فی البئر نجس مائع یوجب نزح ماء البئر کلہ۔ الی قولہ کما لو وقع فیہ قطرة من خمیر أو بول (المحیط البرہانی: ۱/۲۵۶، ط: زکریا دیوبند)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات