• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 162139

    عنوان: کفریہ الفاظ سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال: کہا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے کہ زید نے اپنی بیوی سے کہا کہ اللہ میرااکھاڑ لیگا کیا خالی جگہ لفظ ذکر کو بہت گندے انداز میں بولے ہیں، کیا کفریہ جملہ کی وجہ سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے مدلل جواب دیں اب کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 162139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:938-1116/sd=11/1439

     اگر زید نے واقعی بیوی سے مذکورہ جملہ کہا ہے ، تو زید کے لیے ایمان و نکاح کی تجدید ضروری ہے ، اس جملہ میں (نعوذ باللہ ) اللہ تعالی کی ذات کی اہانت ظاہر ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند