معاشرت - نکاح

Pakistan

سوال # 162071

نکاح میں صرف دو مرد گواہ ہیں، ان دونوں گواہان میں سے اگر ایک گواہ یا دونوں گواہان حالت جنابت میں ہوں اور ان کے کپڑوں پر بھی نجاست لگی ہو تو وہ گواہان بغیر غسل کئے نکاح میں گواہی کے لئے شریک ہوں تو کیا ایسی حالت میں ان کو گواہ بنایا جا سکتا ہے؟ اور کیا ان کو گواہ بنا کر مرد اور عورت کا نکاح صحیح ہو جائے گا؟

Published on: May 30, 2018

جواب # 162071

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1117-1023/M=9/1439



گواہوں کے لئے طہارت شرط نہیں، گواہان اگر ناپاکی کی حالت میں ہی مجلس نکاح میں شریک ہوکر گواہ بن جائیں اور ان کی موجودگی میں نکاح کا ایجاب وقبول انجام پائے تو بھی نکاح درست ہو جاتا ہے البتہ بہتر ہے کہ گواہان پاک و صاف ہوں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات