• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 161745

    عنوان: دولہا ناپاک ہو تو نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟

    سوال: نکاح کرنے کے لئے گواہان کی موجودگی میں مرد اور عورت جب ایجاب و قبول کریں، جس مرد کا نکاح ہو رہا ہو وہ (حالت جنابت) میں ہو اور اس کے کپڑوں پر بھی نجاست لگی ہو اور وہ اسی حالت میں انہیں کپڑوں میں بغیر غسل کئے نکاح کرنے کے لئے ایجاب و قبول کرلے، تو کیا ایسا کرنے سے اس کا نکاح ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 161745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1125-998/H=9/1439

    اگر دولہا جنبی ہو اور اس کے کپڑوں پر بھی نجاست لگی ہو اور ایسی حالت میں ایجاب و قبول ہو جائے تو نکاح تب بھی درست ہو جائے گا شرائط صحتِ نکاح میں دولہا کا اور ا س کے کپڑوں کا پاک ہونا نہیں ہے۔

    -------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ مزید یہ عرض ہے کہ اگر نکاح مسجد میں ہو تو جنابت کی حالت میں دولہا کا مسجد جانا جائز نہیں، اگر جائے گا تو گنہگار ہوگا؛ البتہ نکاح ہو جائے گا۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند