• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 161659

    عنوان: لڑکی کے ماضی کا معاملہ کھل گیا ہے کیا مجھے منگنی توڈ دینی چاہیے

    سوال: کیا مجھے منگنی توڑ دینی چاہیے یا نہیں ٹوڑنے کی وجہ یہ ہے کہ لڑکی کے ماضی کا افیئر (معاشقہ )میرے گھر والو ں اور دوستو کے سامنے کھل گیا ہے ، مگر لڑکی صحیح ہے ۔ سوال: میری ایک لڑکی سے منگنی ہوئی تھی اس وقت مجھے پتا چلا تھا کہ اس کا ماضی میں کسی لڑکے کے ساتھ افئیر رہا تھا جس کے ساتھ گھومتے ہوئے وہ پکڑی بھی گئی تھی یہ بات ایک دو لوگو ں کو پتا تھی- اس وقت اس کی امر ۲۱ سال تھی اب اس کی امر ۱۲ سال ہے اور حال میں اس کا اس لڑکے سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے اس وجہ سے میں نے اس کو قبول کر لیا تھا کیوں کہ میں جانتا تھا کہ وہ وو لڑکی صحیح ہے باکردار ہے ،مگر کچھ دن پہلے کسی آدمی نے میرے گھر والوں کو اس کے ماضی کے بارے میں سب کچھ بتا دیا،میرے گھر والو نے بھی اس کو بچپن کی نادانی سمجھ کے معاف کر دیا،مگرمیں اب اس لڑکی سے شادی نہیں کرنا چاہتا ہوں، کیوں کہ میرے گھر میں سب کو یہ پتا چل گیا ہے میرے بھائیوں کی بیویوں کو بھی پتا چل گیا ہے ، اب مجھے خوف ہے کہ کہیں اس کے کردار پر زندگی بھر انگلی نہ اٹھاتی رہے ، میرے دوستو کو بھی پتا ہے ، اس کا افیئر تھا،میں اب تذبذب میں ہوں کہ مجھے اس کو چھوڑ دینا چاہیے یا ابھی بھی اس کا ساتھ دینا چاہیے ، براہ مہربانی جلدی جواب دیں، میں بہت پریشاں ہوں۔

    جواب نمبر: 161659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:964-850/D=9/1439

    منگنی ایک طرح کا وعدہ ہوتا ہے اگر آپ کو یقین ہے کہ لڑکی بدکردار نہیں ہے تو ماضی بعید کی کہانیوں اور لوگوں کے کہنے سننے کے ڈر سے اگر آپ رشتہ ختم کریں گے تو اس بات کی وجہ سے لڑکی کے کردار پر اور بھی لوگ انگلی اٹھائیں گے اور اسے مشکوک سمجھیں گے جس کی وجہ سے اسے دوسری جگہ رشتہ ملنے میں دشواری کا سامنا ہوگا اس پہلو کو بھی سامنے رکھیں اور اس سلسلے میں اپنے خیرخواہ معاملہ فہم کسی سمجھ دار شخص سے مشورہ کریں اور اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے استخارہ کریں، سات دن تک کریں پھر جس طرف قلب کا رجحان ہو اس کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند