• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 160275

    عنوان: بیوی کے بظر کو چھونا اور سہلانا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: حضرت، میری شادی ہوگئی ہے۔ عورتوں کی شرمگاہ پر ایک چھوٹا سا حصہ اُبھرا ہوا ہوتا ہے جسے شاید اردو میں بظر کہتے ہیں۔ جسے سہلانے یا چھونے پر عورت کو لذت ہوتی ہے۔ حضرت، جب تک میں اس کے بظر کو انگلی سے سہلاتا نہیں ہوں اس کا انزال نہیں ہوتا ہے، کیا اسے انگلیوں سے سہلانا اور چھونا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 160275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:847-639/sn=8/1439

    بیوی کی شہوت کو ابھارنے اور لذت کے لیے آپ اس کے ”بظر“ کو چھوسکتے ہیں اور ہلاسکتے ہیں؛ لیکن محض اس کے ذریعے انزال کی کوشش نہ کی جائے، انزال تو ہمبستری کے نتیجے میں ہونا چاہیے۔ مستفاد: لأنہ یجوز لہ أن یلمس بجمیع بدنہ حتی بذکرہ جمیع بدنہا إلا ما تحت الإزار فکذا ہي لہا أن تلمس بجیمع بدنہا إلا ما تحت الإزار جمیع بدنہ حتی ذکرہ (درمختار مع الشامي: ۱/ ۴۸۷، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند