• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 159075

    عنوان: كسی دوسرے مذہب كے ماننے والے سے نکاح کرنا

    سوال: سوال:ایک مسلم لڑکا/لڑکی کا کس کس مذہب میں نکاح کرنا درست ہے ؟ عیسائی،یہودی لڑکا /لڑکی سے نکاح کا شریعت اسلامیہ میں کیا حکم ہے ؟ براہ کرم وضاحت مدلل ومعقول جواب مرحمت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ احسان عظیم ہوگا۔

    جواب نمبر: 159075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 624-536/D=6/1439

    کسی مسلمان لڑکی کا نکاح صرف مسلمان لڑکے ہی سے ہوسکتا ہے؛ مشرک، کافر، یہودی، مجوسی، عیسائی وغیرہ سے ہرگز جائز نہیں، نکاح منعقد ہی نہیں ہوگا۔

    مسلمان لڑکے کا نکاح بھی مسلمان لڑکی سے جائز ہے؛ کافرمشرک، مجوسی سے جائز نہیں، موجودہ وقت کے یہودونصاری دہریہ اور ملحد ہیں نام کے منسوب ہیں آسمانی مذہب یعنی یہودیت ونصرانیت کی طرف لہٰذا مسلمان لڑکے کا نکاح اس طرح کی نام کی یہودی نصرانی لڑکی سے بھی جائز نہیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند