معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 158047
جواب نمبر: 15804731-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:389-323/sd=4/1439
عقد نکاح کے وقت کلمہ پڑھانا احادیث نبویہ، صحابہ کرام اور ائمہ مجتہدین سے منقول نہیں،نکاح دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول سے منعقد ہوجاتا ہے ، کلمہ پڑھانا نہ ضروری ہے اور نہ مسنون؛ البتہ اگر زوجین میں سے کسی کے متعلق یہ علم ہو کہ اس کے عقائد صحیح نہیں ہیں، تو نکاح سے پہلے تجدید ایمان کے لیے اُس کو کلمہ پڑھانا ضروری ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک دن میں اپنی منگیتر سے فون پر بات کررہا تھا۔ تو اس نے مجھ سے کہا کہ مجھ سے جلدی سے شادی کرلو تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔ تو میں نے مذاق میں اس سے کہا اگر یہ بات ہے تو ہم ابھی نکاح کرلیتے ہیں۔پھر میں نے خود ہی اس سے پوچھا تم کو میں نے․․․․․․فلاں․․․․․․․․․․․․ابن․․․․․․․․․ فلاں․․․․․․․بعوض اتنے حق مہر کے قبول ہے۔ اس نے کہا ہاں۔ اورہم نے فون پر ہی ایجاب و قبول کرلیا۔ تو کیا اس سے ہمارا نکاح ہوگیا؟ اس سے ہمیں گناہ تو نہیں ہوا؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔
3211 مناظرمیں گزشتہ تیرہ سالوں سے بیرون ملک میں کام کررہا ہوں۔ جون 2005 میں میری شادی ہوئی اور میں تین مہینہ انڈیا میں ٹھہرا اوردوبارہ مئی 2006میں پانچ مہینہ انڈیا میں ٹھہرا۔ میری بیوی میری ماں اور میری بھابھی کے ساتھ رہتی ہے۔ میری بیوی چاہتی ہے کہ میں انڈیا آؤں اور انڈیا میں ہی کام کروں اورمیری ماں چاہتی ہے کہ میں باہر ملک میں ہی کام کروں، میں بہت زیادہ الجھن میں پڑگیا ہوں کہ میں کیا کروں۔ کیا میں اپنی بیوی کو اپنے ساتھ بیرونملک لے جاسکتا ہوں، اس کے بعد میری ماں میری بھابھی کے ساتھ انڈیا میں اکیلی رہ جائے گی۔ برائے کرم مجھے مشورہ دیں۔
1700 مناظرمیرا منگیتر حیدرآباد میں رہتاہے۔ میں آگرہ
میں رہتی ہوں۔ ہماری شادی ان شاء اللہ دسمبر میں ہوگی۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ فون
پر اپنے منگیتر سے بات کرنا ناجائز ہے۔ میرے منگیتر نے میری بہن کی موجودگی میں
مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اس کی بیوی (اس کا نام اوراس کے والد کا نام، میرا نام
اورمیرے والد کا نام شامل کیا)بننا قبول کرتی ہوں مہر فاطمی کے تحت؟ جس کے جواب میں
میں نے ہاں کہا۔ یہی بات میری بہن کنے اس سے بھی پوچھی ، تو کیا یہ نکاح درست ہوا؟
اگر یہی فون کے ذریعہ سے کیا جائے کانفرنس سسٹم کے ذریعہ سے کہ اس کا بھائی فون لگائے
اور آن لائن ہو اور میری بہن میرے ساتھ ہو اور اس بات کو سن رہی ہو ، توکیا یہ
نکاح درست ہوگا؟
نکاح
کے وقت اگر لڑکی تقریب ہال میں ہے اورلڑکا مسجد میں ہے اور کچھ فاصلہ ہے تو پہلے
لڑکی سے ایجاب و قبول کرائیں گے یا لڑکے سے پہلے قبول کرائیں گے؟ (۲)لڑکی سے ایجاب کراتے وقت
کون کون موجود ہونے چاہیے؟ (۳)عربی
خطبہ ایجاب و قبول کرنے سے پہلے دینا ہے یا بعد میں؟
میں ایک احمدی گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں۔ میں نے بہت زیادہ تحقیق اور ریسرچ کے بعد اسلام قبول کرلیا ،اور اپنے اسلام کو اپنے والدین کے سامنے ظاہر کیا۔ میرے اوپر میرے والدین کی طرف سے بہت شدید دباؤ ہے کہ میں پھر بدل جاؤں۔ لیکن میں یہ کسی بھی قیمت پر نہیں کروں گی۔میرے والدین کہتے ہیں کہ وہ میری شادی مسلمان میں نہیں کرسکتے ہیں کیوں کہ وہ احمدی ہیں۔اسلام کی طرف میرے سفر کے دوران ایک شخص جو کہ میرے ٹیچر تھے اورمیں ان کوبھائی کہتی تھی انھوں نے اس نیک کام میں میری مدد کی۔ میرے گھروالوں نے میرے اوپر الزام لگایا کہ یہ سب میں نے ان (ٹیچر)کے لیے کیا ہے لیکن اللہ بہتر جانتاہے کہ میں نے اس کو آخرت کے لیے کیاہے۔ میں نے اپنے والدین سے کہا کہ اگر میری شادی مسلمان سے کرنے میں کوئی پریشانی ہے توآپ لوگ میری شادی میرے ٹیچر سے کردیجئے (ہماری عمر کا فرق صرف چند سال ہے اور ہم دونوں بیس سے تیس سال کے درمیان میں ہیں)۔ ان (ٹیچر) کو میں اپنا بھائی تصور کرتی تھی اور اب بھی بھائی تصور کرتی ہوں۔ میرے والدین کا خیال ہے کہ اگر وہ میری شادی میرے ٹیچر سے کریں گے تومیرا اور میرے ٹیچر کا جو بھائی بہن کا پرانا تعلق ہے وہ خاندان اور سوسائٹی میں میرے والدین کی عزت کو کم کردے گا۔میں صرف ایک مسلم خاندان کو جانتی ہوں اور وہ میرے ٹیچر کا خاندان ہے۔میں ان حالات میں کیا کروں؟ کیا میں اپنے ٹیچر سے شادی کرلوں (جن کے ساتھ مجھے بیوی کا تعلق قائم بہت مشکل معلوم ہوتا ہے) یا کسی دوسرے مسلم گھر انے کا انتظار کروں؟آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ ایک ایسی مسلم لڑکی کے لیے جس کے گھر والے احمدی ہوں اپنی شادی کے لیے کوئی لڑکا تلاش کرنا بہت ہی مشکل ہے۔ برائے کرم بہت جلد میرے سوالوں کا جواب عنایت فرماویں۔
2457 مناظراگر لڑکا اورلڑکی دو آدمیوں کے سامنے کہیں کہ میں نے تم سے نکاح کیا اور لڑکی نے کہا کہ میں نے قبول کیا ۔ کیا اس طرح نکاح ہوجاتاہے؟ اگر ہو جاتا ہے تو کیا ہم بستری کرسکتے ہیں؟
3676 مناظرمہر غیر موٴجل کی ادائیگی کب کی جائے گی ؟
2439 مناظر