• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 157514

    عنوان: اگر لڑكا پہلے سے شادی شدہ ہو تو اس سے بہن كا نكاح كرنا؟

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ میری بہن کو نکاح کے لیے ایک رشتہ آیا ہے لیکن اس لڑ کے کی پہلے شادی ہوگئی تھی اور وہ طلاق شدہ ہے اور میری بہن کی یہ پہلی شادی ہے اور اس ر شتہ کے لے میری والدہ راضی نہیں ہو رہی ہے وہ کہتے ہے کہ میں اپنی بیٹی کو دوسرے پنے پر نہیں دینا چاہتی ہو، ہمارے والد ۔کا انتقال ہوے 5سال ہو گئے ہیں، اور باقی ر شتہ دار بھی کشمکش میں ہے ، اور میری بہن کی عمر بھی 30سال سے زیادہ ہے آگے چل کے ا چھا ر شتہ آئے گا یا نہیں ؟سمجھ میں نہیں آرہا ہے ۔ ہم نے اس کے لئے استخارہ بھی کیالیکن کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔ براہ مہربانی اس کا حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 157514

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:433-377/L=4/1439

    لڑکے کا پہلے سے شادی شدہ ہونا کوئی عیب نہیں ہے،آپ لوگ خالی الذہن ہو کر استخارہ کرلیں،اگر استخارہ میں رجحان شادی کی طرف ہو جائے تو شادی کردینے میں مضایقہ نہیں ہے ،اگر ایک بار استخارہ میں کوئی بات سامنے نہ آئے تو متعدد مرتبہ بھی استخارہ کرسکتے ہیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند