• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 157107

    عنوان: کیا بنا مہر دیے بیوی سے ہمبستری جائز ہے؟

    سوال: مہر کا کیا رکن ہے نکاح میں ؟ کیا بنا مہر کے بیوی حلال نہیں ہوتی؟ بنا مہر کے ہمبستری کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 157107

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:292-271/sd=4/1439

     مہر نکاح میں شوہر پر واجب ہے ، یہ بیوی کا حق ہے ، مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم ۳۰گرام ۶۱۸ملی گرام30.618gmہوتی ہے ،یعنی تقریباً اکتیس گرام چاندی یا اُس کی قیمت لازم وضروری ہے ،نکاح کے وقت یا نکاح کے بعد جیسا باہم رضامندی سے طے ہو جائے ، مہراداء کی جاسکتی ہے اور مہر معجل کی ادائیگی سے قبل بیوی کو صحبت سے منع کرنے کا حق حاصل رہتا ہے ، تاہم اگر مہر معجل کی ادائیگی سے پہلے بیوی سے ہمبستری کی جائے تو وہ ناجائز یا زنا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند