• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156721

    عنوان: كم سے كم مہر كی مقدار كیا ہے؟

    سوال: حضرت، مہر کون کون سی ہیں؟ تین طرح کی مہر ہے یا ایک ہی طریقہ ہے مہر کا؟ اور مہر کتنی کم سے کم باندھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 156721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:215-151/sd=3/1439

    شوہر اور بیوی دونوں کی رضامندی سے مہر کچھ بھی مقرر کیا جاسکتا ہے ، بہتر یہ ہے کہ دونوں کی حیثیت کے تناسب سے مہر مقرر کیا جائے ؛ البتہ مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم یعنی تقریباً ۳۰گرام ۶۱۸ملی گرام چاندی 30.618gm) ( ہوتا ہے ۔اس سے کم مہر مقرر کرنا صحیح نہیں ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات اور بنات طاہرات کا جو مہر مقرر فرمایا اس کی مقدار موجودہ وزن سے ایک کلو پانچ سو تیس گرام سات سو آٹھ ملی گرام(1.531kg) چاندی ہے ، اسی مقدار کو مہر فاطمی کہتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند