• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156448

    عنوان: سوتیلی ماں كی پہلے خاوند سے جو بیٹی ہے اس سے میرا نكاح ہوسكتا ہے یا نہیں؟

    سوال: میرے والد نے دوسری شادی کی ہے ، اب جس عورت سے میرے والد نے شادی کی ہے اس عورت کے پہلے خاوند سے ایک بیٹی ہے ، کیا اس عورت کی بیٹی سے میرا نکاح ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 156448

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:256-171/sn=3/1439

    جی ہاں! صورتِ مسئولہ میں آپ کا نکاح اس عورت کی بیٹی سے شرعاً درست ہے، وأما بنت زوجة أبیہ أو ابنہ فحلال (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند