معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 156025
جواب نمبر: 15602528-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:214-160/L=2/1439
مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم ہے، جس کا وزن گرام کے حساب سے 30 گرام 618 ملی گرام چاندی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا فون پر نکاح ممکن ہے؟ اگر ہاں! تواس کے کیا کیا کرنا پڑے گا؟
3103 مناظرکسی لڑکی کے نکاح میں ولی كی كیا ذمہ داری ہوتی ہے؟
6975 مناظرحضرت آپ کے فتوی اور مسئلہ کے حل کو پڑھ کراچھا لگتا ہے۔ میرا ایک مسئلہ ہے امید ہے کہ آپ ضرور مسئلہ کا حل بتائیں گے۔ سوال یہ ہے : میری شادی 2003میں ہوئی تھی۔ اس وقت میرے حالات اتنے اچھے نہیں تھے کہ میں اپنی بیوی کو مہر دے سکوں میں نے اپنی بیوی کو اس وقت یعنی شادی والی رات کو کہا کہ ابھی میرے حالات اتنے اچھے نہیں کہ میں آپ کا مہر دے سکوں۔ میں نے ان سے کہا کہ میںآ پ کا مہر ان شاء اللہ دو یا تین سال میں دے دوں گا،کیا آپ ناراض تو نہیں؟ یا اس وقت جو بھی مجھے بہتر لگا میں نے ان سے کہا۔ خیر میں دو سال بیوی کے ساتھ انڈیا میں رہا۔ پھر دو سال بعد میں خلیج میں نوکری کرنے آگیا۔ ایک سال کچھ دن ہوئے تھے کہ مجھے خبر ملی کی میری بیوی کا انتقال ہوگیا ہے۔ خیر اللہ کی مرضی ان کی امانت ہے وہ جب لے لیں۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ان کو کہا تھا کہ میں دو یا تین سال میں مہر کی جو رقم ہے میں دے دوں گا، لیکن اب ان کی موت ہوچکی ہے۔ اب میں اس مہر کی رقم کیسے دوں؟ یا اس پر کس کا حق بنتا ہے؟ امید ہے کہ آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے۔ آپ سے گزارش ہے کہ بہتر سے جواب دیں۔ کیا آپ خوابوں کی تعبیر بھی کرتے ہیں؟ آپ سے گزارش ہے کہ جواب جلد دیں کیوں کہ میں اس کو لیے کرکے کافی ٹینشن میں رہتاہوں کہ کیا کروں ؟ آپ سے دعا کی درخواست ہے۔
2814 مناظرمیں ایک بہت بڑے مسئلہ میں الجھ گیا ہوں۔ میرا نکاح 2005 میں ہوا تھا،پھر میری شادی 31دسمبر2007 میں ہوئی۔ لیکن شادی کے دن میری بیوی کو مہینہ آرہا تھامیں اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں کرسکا۔ بارات کے بعد ولیمہ ہوا پھر مکلاوہ(ایک رسم ہے ) تک میرا اس کا کوئی تعلق نہیں ہوسکا تھا۔ مکلاوہ سے اگلے دن وہ مجھے کہنے لگی کہ آپ مجھے میرے گھر یعنی لاہور لے جائیں۔ مجھے اپنے گھر والوں سے ملنا ہے، آ پ مجھے لے جائیں۔ میں اس کو اس کے گھر یعنی لاہور لے گیااور اگلے دن اس نے مجھے کہا کہ میں اپنی سہیلی سے مل کر آتی ہوں لیکن اس کا کچھ اتا پتہ نہ چلا۔ میں اور اس کی فیملی دو دن اور دو راتوں تک اس کو تلاش کرتے رہے لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ بعد میں اس کی سہیلی کودھمکی دی تو میری بیوی دو دن اوردو رات کے بعد خود ہی مل گئی۔ اس کے پاس زیور اور پیسہ تھا تیس ہزار سے پینتیس ہزار وہ بھی ملا۔ اس نے کہا مجھے کسی نے اغوا کرلیا تھا اور میں وہاں سے بھاگ کر نکلی ہوں۔ پہلے تو کہتی کہ مجھے آپ(یعنی میں شوہر) نے اغوا کروایا ہے، تو میں گھبراگیا ۔ کچھ دن بعد مجھے پھر کہتی ہے کہ مجھے معاف کردیں مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔ غلطی سے آپ کا نام نکل گیا میں بہت گھبراگئی تھی اس لیے مجھے معاف کردیں میں .............
3644 مناظر