• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 154678

    عنوان: میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں داڑھی نبی کی سنت والی رکھنا چاہتا ہوں پر میرے امی ابو اور نانی ماموں نہیں رکھنے دیتے

    سوال: حضرت، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں داڑھی نبی کی سنت والی رکھنا چاہتا ہوں پر میرے امی ابو اور نانی ماموں نہیں رکھنے دیتے، جب بھی داڑھی بڑی ہوتی ہے تو ذراسی سیونگ کرنے کو بولتے ہیں تو میں چھوٹی کروا لیتا ہوں پر سیونگ نہیں کرواتا۔ سوال یہ ہے کہ ایسے میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 154678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1509-1453/H=1/1439

    ایک مشت ڈاڑھی رکھنا واجب ہے مقدار واجب کو پہنچنے سے پہلے کترنا یا کتروانا ناجائز اور بڑا گناہ ہے امی ابو نانی ماموں کے کہنے کی وجہ سے کترنا یا کتروانا بھی جائز نہیں اگر آپ کی امی کے بھائی ماموں اگر آپ کی والدہ اور اپنی بہن سے کہیں کہ بہن اپنی چوٹی کاٹ دو یا کٹوا دو یا مجھے اجازت دیدو میں کاٹ دوں تو کیا امی اس کے لیے راضی ہو جائیں گی، ظاہر ہے کہ ہرگز راضی نہ ہوں گی اور نہ ہونا چاہئے نہ ہی ماموں کے لیے اپنی بہن سے ایسا کہنا جائز قرار دیا جاسکتا ہے بس اسی طرح ڈاڑھی کا معاملہ بھی سمجھ لیجئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند