• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 154192

    عنوان: ایک اشرفی کی قیمت کتنی ہوتی ہے؟

    سوال: ایک شخص اپنی بیوی کو مہر میں ایک اشرفی دینے کو طے کیا ہے، تو اس کی مقدار کیا ہے؟ بتائیں۔

    جواب نمبر: 154192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1426-1337/H=1/1439

    اشرفی دینار کو کہا جاتا ہے اور دینار کا وزن ساڑھے چار (4.5)ماشہ برابر چار گرام اور تین سو چوہتر ملی گرام (4.374 mg)سونا ہوتا ہے، جس دن مہر اداء کرنا ہو تو اتنا سونا یا اتنے سونے کے بازاری بھاوٴ سے روپئے ادا کردیئے جائیں تو مہر اداء ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند