• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 153540

    عنوان: اس زمانہ کے اعتبار سے مہر کی مقدار کتنی ہے

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء احناف اس مسئلہ میں کہ آج کے اس زمانہ کے اعتبار سے مہر کی مقدار کتنی ہے (بحیثیت رقم ) مہراکل جو دس درہم ہے اس کی رقم کتنی ہوگی فی ہذاالزمان؟ از راہ کرم فقہ حنفی سے مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 153540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1339-1239/H=11/1438

    مہر کی کم سے کم مقدار دس (۱۰)درہم چاندی ہے اور موجودہ گراموں کے اعتبار سے تیس گرام چھ سو اٹھارہ ملی گرام (30 گرام 618 ملی گرام) چاندی ہوتی ہے چاندی کی قیمت کم وبیش ہوتی رہتی ہے، یوم الاداء میں یا تو چاندی ہی دے کر مہر اداء کردیں یا پھر بازار میں چاندی کا بھاوٴ معلوم کرکے قیمت اداء کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند