• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 153095

    عنوان: بیوہ عورت سے نکاح

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نے بیوہ عورت سے نکاح کیا ہے ، نکاح خواں کو ولی مقرر کیا بیگم نے اور دو گواہ تھے ۔ ایجاب و قبول بھی ہوا اور حق مہر بھی رکھا۔ تو کیا میرا نکاح ہو گیا ہے ؟ الحمداللہ میں بیگم اور بچوں کی کفالت اچھی طرح کر رہا ہوں۔

    جواب نمبر: 153095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1175-1114/sn=11/1438

    اگر بیگم نے نکاح خواں کو آپ کے ساتھ اپنا نکاح کرنے کی ذمے داری سونپی تھی اور نکاح خواں نے کم از کم دو گواہوں کی موجوگی میں ایجاب وقبول کرایا تھا یعنی آپ سے کہا تھا (مثلاً) میں نے فلانہ بنت فلاں کا نکاح اتنے مہر پر آپ سے کیا، اس پر آپ نے قبول کیا تو صورتِ مسئولہ میں آپ کا نکاح صحیح ودرست ہوگیا، اگر آپ کے نزدیک شبہ کی کوئی خاص بنیاد ہو تو اسے لکھ کر دوبارہ سوال کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند