• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 152713

    عنوان: کیا بیوی اپنے شوہر کے سامنے اپنی شرمگاہ کو ہاتھ سے مسل سکتی ہے؟

    سوال: حضرت میرے دو سوال ہیں:۔ (۱) کیا بیوی اپنے شوہر کے سامنے اپنی شرمگاہ کو ہاتھ سے مسل سکتی ہے؟ اور انزال کر سکتی ہے، کیا یہ جائز ہے؟ (۲) اگر شوہر خود اسے ایسا کرنے کو کہے، تو اس صورت میں جائز ہے؟

    جواب نمبر: 152713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 370-982/sd=10/1438

    (۱، ۲) مذکورہ عمل کی گنجائش ہے ، تاہم دونوں کے لیے بہتر یہ ہے کہ حتی الامکان شرمگاہ کو دیکھنے سے احتراز کریں، ہم بستری کے وقت بھی کپڑا ڈالنے کو فقہاء نے مستحب قرار دیا ہے ۔ ولیغط نفسہ وأہلہ بثوب کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یغطی رأسہ ویغض صوتہ ویقول للمرأة علیک بالسکینة وفی الخبر إذا جامع أحدکم أہلہ فلا یتجردان تجرد العیرین أی الحمارین۔ ( إحیاء علوم الدین ۲/۵۱ط مصطفی الحلبی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند