• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 152705

    عنوان: بغیر طلاق کے لڑکی کا دوسری شادی کرنا

    سوال: حضرت! ایک لڑکی کی شادی ہو گئی، لیکن شادی کے بعد اس کا شوہر اسے بنا طلاق دئے دوسری لڑکی کے ساتھ کافی دنوں سے باہر رہ رہا ہے، جس کا کچھ بھی پتا نہیں ہے، نہ ہی اس سے کوئی بات ہو سکتی ہے۔ اب ہم لڑکی کی دوسری شادی کرسکتے ہیں یا نہیں؟ یا ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 152705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1135-1056/sd=11/1438

    صورت مسئولہ میں اگر لڑکے نے مذکورہ لڑکی کو شادی کے بعد سے بلا طلاق دیے چھوڑ رکھا ہے اور اب لڑکے کا کوئی علم نہیں ہے ، تو آپ اس مسئلے کو مقامی یا قریبی شرعی پنچائت میں پیش کریں، اراکین شرعی پنچائت الحیلة الناجزہ کے مطابق مسئلے کا شرعی حل پیش فرمادیں گے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند