• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 151781

    عنوان: بڑے بھائی كی رضاعی بہن سے رشتہ

    سوال: میری پھوپھی (boowa) نے میرے بڑے بھائی کو دودھ پلایا ہے، میں اس اپنے بھائی کے بعد دوسرے نمبر پر ہوں۔ اسی طرح پھر میری ماں نے میری پھوپھی کے لڑکے کو دودھ پلایا ہے۔ اب رشتہ میرا اور پھوپھی کی لڑکی کا کروانا ہے جو کہ پھوپھی کی لڑکی اپنے بھائی جس نے میری ماں کا دودھ پیا ہے اس کے بعد کے پانج نمبر پر۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا میرا اور پھوپھی کی لڑکی کا رشتہ ہوسکتا ہے یا نہیں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 151781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1126-1101/M=9/1438

    صورت مسئولہ میں اگر آپ نے اپنی بوا (پھوپھی) کا دودھ نہیں پیا ہے اور پھوپی کی لڑکی نے بھی آپ کی والدہ کا دودھ نہیں پیا ہے تو پھوپھی کی لڑکی کے ساتھ آپ کا رشتہٴ نکاح جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند