• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 151641

    عنوان: اچھے رشتے كے لیے دعا

    سوال: حضرت! میرے والدین نہیں ہیں، میری دو بہنیں ہیں۔ بڑی کی عمر ۲۹-۲۸/ سال ہے۔ کوئی رشتہ نہیں آرہا ہے، ایسا کوئی عمل بتائیں اور دعا بھی کیجئے جو کہ کسی بھی بندش کو توڑ دے اور میری بہن کے لیے دنیا اور آخرت کے اعتبار سے اچھا شوہر مل جائے۔ مجھے اپنے لیے بھی دینی اور دنیاوی اعتبار سے اچھی لڑکی کی تلاش ہے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 151641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1103-1027/sn=9/1438

    آپ اپنی بہن سے کہہ دیں کہ روزانہ ایک سو گیارہ مرتبہ ”یا لطیف“ اول وآخر درود شریف کے ساتھ پڑھ لیا کرے، نمازِ عشاء کے بعد سونے سے قبل پڑھنا زیادہ بہتر ہے، اور آپ بھی یہ عمل کریں، ان شاء اللہ جلد مناسب رشتے کا نظم ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند