• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 151328

    عنوان: والد كے بڑے بھائی کی لڑکی سے نکاح کرسکتے ہیں؟

    سوال: حضرت! مجھے ایک سوال پوچھنا تھا کہ کیا بڑے ابو یعنی والد صاحب کے بڑے بھائی کی لڑکی سے نکاح کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 151328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1044-1059/M=9/1438

    بڑے ابو کی لڑکی یعنی تایا زاد بہن سے نکاح کرسکتے ہیں یہ نکاح جائز ہے بشرطیکہ آپ دونوں کے درمیان جوازِ نکاح سے مانع کوئی امر مثلاً رضاعت وغیرہ نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند