• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 150100

    عنوان: منکوحہ عورت اپنے نام کے ساتھ کس کا نام لگائے؟

    سوال: اگرکسی لڑکی کی شادی ہوجائے تووہ شادی بعداپنے نام کے ساتھ کس کانام لگائے ؟ اپنے شوہر کایااپنے والدکا؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 150100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 727-708/B=7/1438
    شادی کے بعد لڑکی کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام جوڑنا، یہ محض ایک فیشن ہے، شریعتِ اسلام میں اس کی کوئی اصل نہیں۔ ازواجِ مطہرات میں سے کسی نے بھی اپنے نام کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو نہیں جوڑا، بس جو نام پہلے سے بیوی کا ہے وہی باقی رہنے دینا چاہیے۔ اگر کہیں تعارف کی وجہ سے ایسا کیا تو کرسکتی ہے۔
    ----------------------------------
    جواب صحیح ہے، البتہ مزید یہ عرض ہے کہ اگر عورت شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگائے مثلاً فاطمہ عبد اللہ تو مطلب فاطمہ زوجہٴ عبد اللہ ہوگا، فاطمہ بنت عبد اللہ نہ ہوگا۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند